ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔ بھارت نے 9 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز بنا لیے ہیں۔
کولمبو میں شیڈول گروپ اے کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
اوپننگ بیٹر ایشان کشن 77 اور ابھیشیک شرما 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ اس وقت کریز پر کپتان سوریا کمار یادو اور تلک ورما موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان آغا اور صائم ایوب نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
پاکستان الیون
پاکستان کی جانب سے ٹیم کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں سلمان آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، شاداب خان، عثمان خان ( وکٹ کیپر)، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، عثمان طارق، ابرار احمد شامل ہیں۔
انڈین الیون
بھارت کی پلئینگ الیون میں ایشان کشن، ابھیشیک شرما، تلک ورما، سوریا کمار یادیو (کپتان)، ہارک پانڈیا، شیوم دوبے، رنکو سنگھ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، ورون چکرورتی، جسپریت بمرا شامل ہیں۔
واضح رہے آج کھیلے گئے دیگر میچز میں گروپ سی میں ویسٹ انڈیز نے نیپال کو 9 وکٹوں سے اور گروپ اے میں امریکا نے نمیبیا کو 31 رنز سے شکست دی ہے۔

